وزیراعظم اور امیرِ قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ کے لیے قطر کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور سفارتی ذرائع سے کشیدگی میں کمی کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔

 وزیراعظم نے قطری قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قطر کے

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم