شہر میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی ہے، میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو اس کے نتیجے میں کام ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، کراچی میں مختلف منصوبوں کو بحال کیا جا رہا ہے، 400 سے زائد سڑکوں پر بھی ترقیاتی کام کرنے جا رہے ہیں، کے ایم سی اور سندھ حکومت مل کر کام کر رہی ہیں، جبکہ ٹاؤنز کو بھی اسی طرح تعاون کرنا چاہیے، اگر ٹاؤنز بھی اسی جذبے سے کام کریں تو اگلا سال امید کا سال ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں وسائل کا فقدان تھا، کچھ کام کے ڈی اے اور کچھ کے ایم سی کرتا تھا، سوا 9 ارب روپے صنعتکاروں کو دیئے، تاکہ وہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کروائیں۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی ہے، میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں، ہم کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو بیس سے پچیس لوگ رکوا دیتے ہیں، انسانوں کے ساتھ ساتھ کتوں کی آبادی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، مجھے میرے چیئرمین نے کہا ہے کہ خدمت کرو تو کام کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز