قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ٹیلی فون پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں دوست ممالک کے رہنماؤں نے فون پر گفتگو کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ میں قطر کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو یقین دلایا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شیخ تمیم بن حمد الثانی قطر کے امیر شہباز شریف
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.