data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن شہریوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے، جہاں ایک ہزار مین ہول کور تیار کر کے تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ بچوں اور شہریوں کو کھلے گٹروں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ وہ نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے 1000 مین ہول کور کی تقسیم کے افتتاح کے موقع پر ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں 600 گلیاں تعمیر کی گئیں، واٹر پارک بنایا گیا اور 20 ہزار گھروں تک صاف پانی پہنچایا گیا، جو لائقِ تحسین ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بھی اپنے زیر انتظام ٹاؤنز میں اسی طرز پر مین ہول کور تقسیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ قابض میئر کے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں، وہ تاریخیں دے کر مکر جاتے ہیں، جہانگیر روڈ، سات ہزار فٹ روڈ، نیو کراچی، ایم ایم عالم روڈ اور منگھو پیر روڈ پر عوام روزانہ اذیت کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی کا وژن کراچی کو کھنڈرات کا شہر بنانا ہے اور سندھ حکومت کا کوئی منصوبہ مکمل ہوتا نظر نہیں آتا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے ہائیڈرنٹس بند کرنے کا اعلان تو کیا مگر یہ نہیں بتایا کہ شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی کیسے فراہم کیا جائے گا جبکہ شہر کا 40 فیصد سے زائد حصہ واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتا ہے، بتایا جائے اب تک کون سا منصوبہ مکمل ہوا ہے، پورا شہر کھود کر رکھ دیا گیا ہے اور جہانگیر روڈ سندھ حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا بن چکا ہے جو پانچ سال میں تین بار بن چکا ہے۔

اس موقع پر امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان، سیکریٹری ضلع محمد شکیل، وائس ٹاؤن چیئرمین شعیب بن ظہیر، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

دریں اثنا منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 16 اسٹار فٹبال گراؤنڈ پر جاری گلشن سوکر فٹبال چیمپئن شپ 2025-26 میں شرکت کی، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کی آمد پر ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت الرحمن اور دیگر منتظمین نے استقبال کیا اور ہار پہنائے۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ شہر میں بچوں کے کھلے مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہونے کا سلسلہ رک نہیں رہا، جماعت اسلامی نے اپنے ٹاؤنز میں پارکس اور کھیلوں کے میدان آباد کیے، سیوریج مسائل حل کیے، سڑکیں بنائیں، اسٹریٹ لائٹس نصب کیں اور اسکولوں کی بحالی سمیت متعدد ترقیاتی کام انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے 9 ٹاؤنز میں اب تک 78 کروڑ روپے ملازمین کے واجبات کی مد میں ادا کیے ہیں۔ کراچی کو کوئی حکومت اون کرنے کو تیار نہیں، سابقہ حکمران صرف اعلانات کر کے چلے گئے،عمران خان نے 1100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا، اب سندھ حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 84 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہے، ایسے جھوٹے وعدے بند کیے جائیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیو کراچی نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش