City 42:
2026-07-24@08:37:32 GMT

آٹزم ٹاؤن میں نوکریوں کا اعلان، امیدواروں کیلئے سُنہری موقع

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

 جنید ریاض :مریم نواز سنٹر آف ایکسیلنس فار آٹزم ٹاؤن گرین ٹاؤن میں مختلف آسامیوں پر بھاری تنخواہوں کے ساتھ بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ادارے میں پرنسپل کو 15 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ دو وائس پرنسپلز کو 10،10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح ڈویلپمنٹ بی ہیویئر آفیسر کو 2 لاکھ 85 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دو چارج نرسز، دو لائف اسکلز کوچز اور دو سنسری انٹیگریشن اسپیشلسٹس کو ایک، ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔

 سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد

ادارے میں ڈرائیور، کک، کنڈیکٹر، ہاؤس کیپنگ اسٹاف، سکیورٹی گارڈز اور دیگر عملے کی تنخواہیں بھی ہزاروں روپے میں رکھی گئی ہیں۔

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے مطابق بھرتیوں کے لیے ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف