پی ٹی آئی کا پنجاب میں 8 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان، اہم سرکلر جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے 8 فروری 2026 کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے اہم سرکلر جاری کردیا۔
پی ٹی آئی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ریجنل صدور کو اسٹریٹ موومنٹ پلان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر کے مطابق تمام ریجنل صدور سے 8 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے مکمل عملی منصوبہ 24 گھنٹوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو احتجاجی حکمت عملی، موبلائزیشن اور ذمہ داریاں واضح کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ پلان جمع نہ کرانے پر پارٹی قیادت سخت ایکشن لے سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔