آئی ٹی سی این ایشیا نمائش 17 سے 19 جنوری کو ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی اور جدید ٹیکنالوجی و اختراعی نمائش آئی ٹی سی این ایشیا کا 27واں ایڈیشن 17 سے 19 جنوری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ نمائش پاکستان کے ڈیجیٹل، اسٹارٹ اپ اور آئی ٹی ایکو سسٹم کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔ نمائش کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان بطور پریزنٹنگ پارٹنر شامل ہے۔ یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی سرپرستی اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے اسٹرٹیجک تعاون سے منعقد ہو رہا ہے، جو پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری، برآمدات اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے حکومتی عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ نمائش میں 800 سے زائد اسٹالز اور 3,500 سے زائد عالمی و مقامی برانڈز کی شرکت کے ساتھ آئی ٹی سی این ایشیا میں 75 ہزار سے زائد شرکا کی آمد متوقع ہے۔ان میں 18,500 سے زائد فیصلہ ساز افراد، 850 سے زائد حکومتی و صنعتی رہنما جبکہ امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اٹلی، چین سمیت مختلف ممالک سے 100 سے زائد بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔ نمائش کے ذریعے 750 ملین امریکی ڈالر سے زائد کے کاروباری مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جو اسے ایک موثر تجارتی اور سرمایہ کاری پلیٹ فارم کے طور پر اس کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔نمائش میں گورنمنٹ ٹیکنالوجی، کلاڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت ، فن ٹیک، انٹرپرائز سلوشنز اور اسٹارٹ اپس جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ ایونٹ نئی مصنوعات کے اجرا، اسٹرٹیجک معاہدوں، سرمایہ کاری کے اعلانات اور بزنس نیٹ ورکنگ کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ آئی ٹی سی این ایشیا کے دوران اعلیٰ سطح کی ملٹی ٹریک کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی ٹی سی این ایشیا سرمایہ کاری
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :