پاکستان کو موسمیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے 565.7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کو اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکت (NDC) 3.0کے تحت 2035تک موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے تقریباً 565.7ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔ اس بات کا انکشاف اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)کی میزبانی میں پاکستان گرین ٹیکسومنی (PGT) اور ایس ایس جی ڈسکلوزر گائیڈ لائنز سے متعلق ایک سیشن کے دوران کیا گیا۔سیشن میں ممتازکاروباری شخصیات اورمختلف انڈسٹریز کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور پائیدار فنانسنگ اور شفاف ای ایس جی رپورٹنگ کی اہمیت پر زوردیا تاکہ پاکستان کی موسمیاتی مزاحمت کو مضبوط بنانے کے لیے درکار سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔ اس سیشن کا انعقاد سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے نظر ثانی شدہ ای ایس جی ڈسکلوزر گائیڈ لائنز کے اجراء کے پس منظر میں کیاگیاجنہیں باضابطہ طورپر پاکستان گرین ٹیکسونومی کے ساتھ ہم آہنگ کردیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پائیداری سے متعلق رپورٹنگ کو مضبوط بنانا، شفافیت میں اضافہ کرنا اور پاکستان کے ماحولیاتی و موسمیاتی اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرناہے۔ اس موقع پر سیشن کے شرکاء کو بتایاگیاکہ پاکستان کے این ڈی سی 3.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔