فرانس نے آئندہ ماہ گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی طرف سے گرین لینڈ پر ممکنہ قبضے کیخلاف امریکی سینیٹ میں بل پیش

فرانسیسی حکومت کے مطابق یہ اقدام نیم خودمختار جزیرے کی اس خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ڈنمارک اور یورپی یونین کا حصہ برقرار رہے اور یہ امریکا کے لیے ایک واضح سیاسی پیغام بھی ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے بدھ کے روز نشریاتی ادارے آر ٹی ایل کو بتایا کہ گرین لینڈ میں قونصل خانے کا افتتاح 6 فروری کو کیا جائے گا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نویل بارو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی بار بار دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ژاں نویل بارو نے کہا کہ یہ ایک سیاسی پیغام ہے جس کا مقصد گرین لینڈ میں فرانس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے خاص طور پر سائنسی شعبے میں۔

انہوں نے واضح کیا کہ گرین لینڈ نہ تو کسی کی ملکیت بننا چاہتا ہے نہ اس پر حکومت کروانا چاہتا ہے اور نہ ہی امریکا میں ضم ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ نے ڈنمارک، نیٹو اور یورپی یونین کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھیے: امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

فرانسیسی وزیر خارجہ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ لارس لوکے راسموسن اور ویویان موٹس فیلڈٹ واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کرنے والے تھے جس میں جزیرے کی صورتحال پر بات چیت متوقع تھی۔

صدر ٹرمپ کے بیان کہ ’گرین لینڈ کو کسی نہ کسی طریقے سے امریکا کے کنٹرول میں لایا جائے گا‘ نے نیٹو کے اندر ایک سنگین بحران پیدا کر دیا ہے۔

یورپی اتحادیوں نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کا قبضہ امریکا اور یورپ کے تعلقات پر گہرے منفی اثرات ڈالے گا۔

امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں روس اور چین کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ ڈنمارک نے اس خطے کی سیکیورٹی کو نظر انداز کیا ہے۔ گرین لینڈ میں پہلے ہی امریکا کے فوجی اڈے موجود ہیں جبکہ یہ علاقہ تیل، گیس اور جدید ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی نایاب معدنیات سے بھی مالا مال ہے۔

مزید پڑھیں: گرین لینڈ تنازع: ٹرمپ کے ارادوں پر ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا چاہتے ہیں، ڈنمارک

ڈنمارک کے وزیر دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گا اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ قریبی مشاورت جاری ہے۔

وزیر دفاع ٹرولس پولسن نے اے ایف پی کو جاری بیان میں کہا کہ آرکٹک خطے میں نیٹو کی مشقوں اور موجودگی میں اضافہ کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے بجائے ڈنمارک کا انتخاب کرتے ہیں۔

گرین لینڈ کے وزیر اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے منگل کے روز واضح کیا کہ ان کا ملک امریکا کے بجائے ڈنمارک کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کوپن ہیگن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اس وقت ایک جیوپولیٹیکل بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور اگر ہمیں امریکا اور ڈنمارک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو ہم ڈنمارک کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ٹرمپ نے گرین لینڈ پر ممکنہ فوجی حملے کی منصوبہ بندی کا حکم دے دیا؟‘

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں گرین لینڈ کے وزیر اعظم جینس فریڈرک نیلسن سے مصافحہ کرتے ہوئے۔

جب صدر ٹرمپ سے نیلسن کے بیان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، میں اسے نہیں جانتا اور اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن یہ اس کے لیے ایک بڑا مسئلہ بننے والا ہے۔

صدر ٹرمپ کے سخت بیانات کے بعد نیٹو کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی ڈنمارک اور گرین لینڈ کی حمایت کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ گرین لینڈ میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ گزشتہ موسمِ گرما میں کیا گیا تھا جب صدر ایمانوئیل میکرون نے گرین لینڈ کا دورہ کر کے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیے: گرین لینڈ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا نیا مرکز کیوں بن گیا؟

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اگست میں گرین لینڈ گئے تھے تاکہ قونصل خانے کے قیام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکا کی گرین لینڈ پر نظر ڈنمارک گرین لینڈ گرین لینڈ میں فرانسیسی قونصل خانہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکا کی گرین لینڈ پر نظر گرین لینڈ گرین لینڈ میں فرانسیسی قونصل خانہ گرین لینڈ میں کہ گرین لینڈ گرین لینڈ پر گرین لینڈ کے امریکا کے کا انتخاب نے کہا کہ چاہتا ہے انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے سرغنہ جیفری ایپسٹین کی طرح اس کا مبینہ ساتھی اور فرانسیسی ماڈل اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ماڈل ڈینیئل سیاد کے خلاف جنسی زیادتی، انسانی اسمگلنگ اور خواتین کو دھوکے سے جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں شامل کرنے کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں تاہم ان پر ابھی تک باقاعدہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

فرانس میں مردہ پائے گئے ماڈل اسکأٹ ڈینیئل سیاد کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب متعدد خواتین کو جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں پھانسنے اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین الزامات کی تحقیقات جاری تھیں۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیرس کے نواحی علاقے کولومب میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی۔ موت کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرانزک ٹیسٹس بھی کرائے جائیں گے تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

ڈینیئل سیاد پر الزام تھا کہ وہ ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ نوجوان خواتین کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کراتا تھا۔

متعدد متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ سیاد نے انہیں ایپسٹین سے ملوایا جس کے بعد وہ مبینہ طور پر جنسی استحصال کا شکار ہوئیں۔

سیاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر پوسٹ مارٹم سے دل کا دورہ موت کی وجہ ثابت ہوتا ہے تو اس میں کئی برسوں سے جاری قانونی دباؤ، ذہنی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔

ایپسٹین کیس سے منسلک متعدد خواتین نے ڈینیئل سیاد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گواہی سے اس پورے نیٹ ورک کے بارے میں مزید اہم معلومات سامنے آ سکتی تھیں۔

سابق فرانسیسی ماڈل جولیٹ نے دعویٰ کیا کہ 2004 میں سیاد نے ان کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ تک پہنچنے اور اس نیٹ ورک کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ایک اہم کڑی ختم ہوگئی۔

اسی طرح سابق سویڈش ماڈل ایبّا کارلسن نے بھی اس امید پر رواں برس فروری میں سیاد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ جلد گرفتاریاں ہوں گی اور انصاف ملے گا لیکن ان کی اچانک موت سے یہ امید کمزور پڑگئی ہے۔

خیال رہے کہ ماڈل سیاد کا اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں ایپسٹین کی مجرمانہ سرگرمیوں کا علم نہیں تھا اور خود بھی وہ اس کے دھوکے کا شکار ہوئے۔

ڈینیئل سیاد کے وکیل مینیا عرب ٹیگرین کا کہنا تھا کہ فرانسیسی تفتیش کاروں نے ابھی تک سیاد سے باقاعدہ پوچھ گچھ نہیں کی تھی لیکن وہ اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے تیار تھے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق امریکی عدالت کی جانب سے جاری کی گئی تقریباً دو ہزار سے زائد دستاویزات میں بھی ڈینیئل سیاد کا نام سامنے آیا تھا۔

ان دستاویزات میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ سیاد مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خواتین کی تصاویر اور معلومات ایپسٹین کو بھیجتے تھے۔

2014 کی ایک ای میل جو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنی تھی اس میں سیاد نے اپنی سرگرمیوں کو ماہی گیری سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ بعض اوقات شکار آسانی سے مل جاتا ہے اور بعض اوقات ایک بھی مچھلی ہاتھ نہیں آتی۔

استغاثہ نے اس زبان کو خواتین کی تلاش سے تعبیر کیا جبکہ سیاد نے اس کی مختلف تشریح پیش کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جیفری ایپسٹین سے وابستہ کسی اہم شخصیت کی موت نے سوالات کو جنم دیا ہو وہ خود 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے جہاں وہ جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

امریکی حکام نے جیفری ایپسٹین کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا تاہم اس پر آج بھی مختلف سوالات اور سازشی نظریات زیرِ بحث رہتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور فرانسیسی ماڈلنگ ایجنٹ اور ایپسٹین کے قریبی ساتھی ژاں لوک برونیل بھی 2022 میں پیرس کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ حکام نے ان کی موت کو بھی خودکشی قرار دیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی