ان ڈرائیو اور کریو مارٹ کے اشتراک سے گروسری ڈیلیوری سروس کا آغاز !
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی موبیلیٹی اور سروسز پلیٹ فارم ان ڈرائیو(inDrive)نے پاکستان میں اپنی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہو ئے کریومارٹ (Krave Mart)کے ساتھ اشتراک میں ان ڈرائیو گروسریز (inDrive.Groceries) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس نئی سروس کے ذریعے صارفین ان ڈرائیو(inDrive)ایپ کے اندر ہی روزمرہ کی ضروری اشیاء آرڈر کر سکیں گے، جس سے کراچی میں تیز، قابل اعتماد اور کم قیمت پر گروسری ڈیلیوری ممکن ہو سکے گی۔ اس سروس کو 2026 کے دوران لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔یہ توسیع پاکستان کی مارکیٹ کے لیے موزوں ایک سپر ایپ تشکیل دینے کے ان ڈرائیو(inDrive)کے اسٹرٹیجک روڈ میپ کی عکاس ہے، جہاں موبیلیٹی، ڈیلیوری اور روزمرہ ضروریات ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گی۔ ایپ میں گروسری ڈیلیوری کو شامل کر کے ان ڈرائیو (inDrive) کا مقصد صارفین کی وابستگی بڑھانا،مختلف طرح خدمات کو شامل کرنا اور صارفین کو شفافیت، انصاف اور انتخاب پر مبنی یکساں تجربہ فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ان ڈرائیو
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی