بدین شہر کی گلیوں کی پختگی تقریباً مکمل کرلی ہے،تاج محمد ملاح
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صدر تحصیل بدین حاجی تاج محمد ملاح سے بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن کی قیادت میں سینئر صحافیوں الیاس ملک مرتضیٰ میمن ، تنویر احمد آرائیں ، عطا محمد چانڈیو اور دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کیلیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جاری ترقیاتی فنڈز سے سڑکوں، راستوں اور گلیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری کیلیے نئی عمارتوں کی تعمیر، مرمت اور اسکولز کے اسٹرکچر کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیے دیہی علاقوں میں فلٹر پلانٹس، تالابوں اور واٹر سپلائی اسکیموں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات محکمہ جاتی سست روی اور تکنیکی مسائل کے باعث اسکیموں کی منظوری اور فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اس کے باوجود شہر میں 70 سے 80 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 75 فیصد گلیوں کی پختہ تعمیر مکمل کی جا چکی ہے اور باقی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بدین نے ضلع کے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے شہید بے نظیر بھٹو ڈی سی چوک سے شاہ نواز چوک تک سڑک کی تعمیر کی اسکیم شروع کر رکھی ہے، جسکی تکمیل مقرر وقت جون تک متوقع ہے۔ دستیاب فنڈز کی ریلیز کے ساتھ تعمیراتی کام جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایم پی اے فنڈز کے تحت شہر کے ہر محلے اور وارڈ میں پیور بلاک کے ذریعے گلیوں کی پختہ تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور شہر کی تمام اہم اور مصروف گلیاں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو واضح ریلیف ملے گا اور شہر و ضلع میں ترقیاتی کام مکمل ہوتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو ماہانہ بنیادوں پر تنخواہوں کے علاوہ ترقیاتی کاموں کے لیے فی وارڈ 15 لاکھ روپے جاری کر رہی ہے، جس سے مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کو بڑی حد تک مکمل کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے گلیوں کی جاری ہے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔