کوہاٹ، پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
جاں بحق افراد کی شناخت طلعت ولد وکیل، ایف سی والا فیاض ولد ریاض، عابد ولد پرویز، دانیال ولد ظفر علی، صابر ولد اقبال اور فراز ولد فرزند علی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے مشین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اب تک ملبے سے 6 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک شخص تاحال ملبے تلے لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت طلعت ولد وکیل، ایف سی والا فیاض ولد ریاض، عابد ولد پرویز، دانیال ولد ظفر علی، صابر ولد اقبال اور فراز ولد فرزند علی شامل ہیں۔ ریاض علی خان عرف گوڈ ولد اعتبار خان زخمی ہیں جبکہ فیضان ولد حاجی رحمٰن اب تک ملبے کے نیچے ہیں جس کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں
یورپی چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کی کامیابی کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی فتح کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن کا ماحول بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا، جہاں مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے، متعدد دکانوں پر حملے کیے اور سڑکوں پر موجود کچرے کے ڈبوں سمیت دیگر اشیا کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بعض شرپسند عناصر نے آتش بازی کا رخ آسمان کے بجائے پولیس اہلکاروں کی جانب کر دیا، جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔
فرانسیسی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے تیزاب سے بھری بوتلیں اور دیگر خطرناک مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کو پہلے ہی ممکنہ ہنگامہ آرائی کا خدشہ تھا، جس کے پیش نظر پیرس میں 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود شہر کے مختلف حصوں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین (PSG) نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں آرسنل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد ہزاروں شائقین جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم بعض مقامات پر یہ جشن بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں