ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
تہران: ایران نے سکیورٹی وجوہات کے باعث عارضی طور پر اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جمعرات کی صبح یہ فیصلہ کیا اور ایک ایڈوائزری جاری کی، جس کے تحت صرف بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایڈوائزری تقریباً سوا دو گھنٹے کے لیے نافذ رہی، تاہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیںٹرمپ ایران کے خلاف زور دار اور فیصلہ کن فوجی کارروائی کے حق میں ہیں، امریکی میڈیا
دوسری جانب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جرمن ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 جنوری تک بند رہیں گی۔
فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی معطلی کو مشرقِ وسطیٰ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سے جوڑا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔