بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتا ریاستی جبر، عالمی انسانی حقوق رپورٹس میں سنگین انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عالمی انسانی حقوق کی متعدد تازہ رپورٹس نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری منظم، ریاستی سرپرستی میں ہونے والے جبر اور تشدد کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2025 کے دوران بھارت میں مسلم اقلیت کو مذہبی شناخت کی بنیاد پر ماورائے عدالت قتل، اجتماعی تشدد، جبری بے دخلی اور املاک کی مسماری جیسے سنگین مظالم کا سامنا کرنا پڑا، جو ایک منظم ریاستی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انڈیا پراسیکیوشن ٹریکر اور ساؤتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر، ہندوتوا نظریے پر مبنی تشدد اور ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال کے دوران ماورائے عدالت کارروائیوں میں کم از کم 50 مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں 23 افراد ہندوتوا انتہا پسندوں کے ہاتھوں اور 27 دیگر منظم ہندو انتہا پسند حملوں میں جان سے گئے۔
رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مسلم مخالف بیانات کے نتیجے میں بھارت کی 13 ریاستوں میں 26 سے زائد منظم اجتماعی تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اتر پردیش وہ ریاست رہی جہاں مذہبی بنیادوں پر سب سے زیادہ قتل رپورٹ ہوئے جب کہ گائے کے نام پر تشدد کے واقعات میں 9 مسلمانوں کو قتل اور متعدد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر، آسام اور دیگر علاقوں میں بھی ریاستی جبر کی مثالیں سامنے آئیں، جہاں درجنوں مسلمانوں اور معصوم بچوں کو تشدد اور ماورائے عدالت کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق 4 ہزار سے زائد بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو غیر قانونی طور پر بے دخل کیا گیا، جو بھارت میں شہریت اور شناخت کے بحران کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔
انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو مذہبی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنانا نہ صرف بھارت کی سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر رہا ہے۔ ریاستی طاقت کے اس بے لگام استعمال نے بھارت کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا ہے، جس پر عالمی برادری کی خاموشی مزید سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلمانوں کو بھارت میں
پڑھیں:
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔
پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔
اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026
بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشنیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ