پاکستان، ازبکستان سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
پاکستان، ازبکستان سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان سے ازبکستان کے نائب وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت شاہ رُخ غلاموف کی وزارتِ صنعت و پیداوار میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک۔ازبک تعلقات، دو طرفہ تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے آغاز میں معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے ازبک نائب وزیر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی اور تجارتی روابط میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
ہارون اختر خان نے بتایا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے مابین باہمی تجارت کو دو ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے علاقائی رابطہ کاری کے ذریعے تجارت کے فروغ پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔
معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر پاک۔ازبک مشترکہ منصوبوں کے لیے متعلقہ کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر ازبک نائب وزیر شاہ رُخ غلاموف نے کہا کہ پاکستان ایک دوست ملک ہے اور ازبکستان باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک۔ازبک شراکت داری خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔
ملاقات کے اختتام پر معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی جانب سے ازبک وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: درختوں کی کٹائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم اسلام آباد: درختوں کی کٹائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم ایران میں 50 اہداف امریکا کے نشانے پر، آئندہ 24 گھنٹے میں حملے کا قوی امکان پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ، ڈریپ کے اصلاحاتی اقدامات رنگ لے آئے امریکا کا 75 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے کا عمل روکنے کا اعلان ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات حکومت کا نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔