ممبئی (ویب ڈیسک) سابق مس انڈیا اور بالی وڈ میں ابتدائی 2000ء کی دہائی میں مقبولیت حاصل کرنے والی مشہور اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر پر تشدد، بچوں کی جدائی اور اثاثوں پر قبضے کی کوشش جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔
سیلینا جیٹلی کی مشہور فلموں میں نو انٹری، جانشین، ٹام، ڈک اینڈ ہیری اور تھینک یو شامل ہے اور طویل عرصے سے بالی ووڈ میں کام نہیں کر رہی ہیں تاہم اب ان کی درد بھری کہانی نے ان کے مداحوں کو دکھی کردیا ہے۔

سلینا جیٹلی نے 2011ء میں آسٹریا کے بزنس مین پیٹر ہیگ سے شادی کی اور بعد ازاں بیرون ملک منتقل ہوگئیں، مداحوں کا خیال تھا کہ وہ ایک پرسکون گھریلو زندگی گزار رہی ہیں، تاہم اصل حقیقت اس وقت کھلی جب اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہیں۔

سیلینا جیٹلی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنے سابق شوہر سے متعلق کہا کہ طلاق کا فیصلہ اچانک نہیں تھا بلکہ وہ برسوں تک تشدد کا شکار ہوتی رہیں اور بالآخر اپنی عزت نفس کی حفاظت کیلئے اس رشتے سے علیحدگی اختیار کی تاہم اس فیصلے کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی اور وہ اپنے بچوں سے جدا ہو گئیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے جذباتی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں پڑوسیوں کی مدد سے رات گئے آسٹریا سے باہر نکلنا پڑا اور انکشاف کیا کہ وہ بہت کم رقم کے ساتھ بھارت واپس آئیں اور اس دوران اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑنا پڑا اور اپنی عزت نفس کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے بچوں کو بھی کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر 2025ء کو رات تقریباَ ایک بجے وہ مسلسل تشدد سے بچنے کیلئے آسٹریا سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں، جوائنٹ کسٹڈی کے عدالتی حکم کے باوجود انہیں اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ان کے بچوں کو ان کے خلاف بولنے کیلئے ان پر جذباتی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

سلینا جیٹلی نے لکھا کہ بھارت واپس آنے کے بعد انہیں اپنے ہی گھر میں داخل ہونے کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا کیونکہ ان کے شوہر نے ملکیت ظاہر کی تھی اور طویل قانونی لڑائیوں کی وجہ سے انہیں مجبوراً بھاری قرضے لینا پڑا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں سلینا جیٹلی نے طلاق کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ ستمبر کے اوائل میں شادی کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر انہیں یہ کہہ کر مقامی پوسٹ آفس لے گئے کہ ان کیلئے تحفہ آیا ہے، مگر وہاں انہیں تحفے کے بجائے طلاق کے کاغذات تھما دیے اور کہا یہ سالگرہ کا تحفہ ہے۔

انہوں کہا کہ اپنے بچوں کی خاطر کئی بار بغیر جھگڑے کے علیحدگی کی کوشش کی مگر مطالبہ کیا گیا کہ اپنی اس جائیداد سے بھی دستبردار ہوجائیں جو ان کے پاس شادی سے پہلے تھی اور ایسی شرائط قبول کریں جو ایک عورت اور ماں کے طور پر ان کی آزادی اور وقار کے خلاف تھیں۔

علاوہ ازیں سیلینا جیٹلی کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے ان کے بھائی اس وقت متحدہ عرب امارات کی ایک جیل میں قید ہیں اور اداکارہ ان کیلئے قانونی مدد حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلینا جیٹلی نے اپنے بچوں

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی