صدر ٹرمپ نے غیرمعمولی ذہانت کا مظاہرہ کرنے والے 7 سالہ بچے کو صدارتی میڈل سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمعمولی ذہانت اور سائنسی فہم کا مظاہرہ کرنے والے 7 سالہ بچے کو صدارتی میڈل سے نواز دیا۔
یہ اعزاز اس وقت دیا گیا جب کمسن بچے نے صدر ٹرمپ کو دودھ کی پراسیسنگ سے متعلق مکمل اور تکنیکی انداز میں آگاہ کیا، جس پر صدر خاصے متاثر نظر آئے۔
تقریب کے دوران بچے نے نہایت اعتماد کے ساتھ دودھ کی صفائی، پراسیسنگ اور محفوظ بنانے کے مراحل کی وضاحت کی، جسے سن کر صدر ٹرمپ نے اس کی ذہانت اور سیکھنے کی صلاحیت کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ اتنی کم عمر میں اس قدر واضح اور جامع معلومات غیر معمولی بات ہے۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدارتی میڈل عام طور پر بڑے سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بااثر افراد حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن آج وہ یہ اعزاز ایک ایسے بچے کو دے رہے ہیں جس نے اپنی ذہانت اور علم سے سب کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچے ہی مستقبل کی قیادت اور اختراع کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔
تقریب میں موجود شرکاء نے بھی بچے کی کارکردگی اور اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بچوں میں سیکھنے اور تحقیق کا شوق مزید بڑھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک