کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 7 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہرِ قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ فائرنگ کے ایک علیحدہ واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلا مبینہ پولیس مقابلہ فیروزآباد تھانے کی حدود میں شہیدِ ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب پیش آیا، جہاں مشتبہ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مشتبہ سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوسری کارروائی سچل تھانے کی پولیس نے سعدی ٹاؤن کے قریب کی، جہاں مبینہ مقابلے کے دوران ایک اور ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا، گرفتار ملزم عبدالمالک عرف توڑا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، ملزم کے قبضے سے پستول، موبائل فون اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی پولیس نے ڈالمیا روڈ، سیمنٹ فیکٹری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے، زخمی ملزم کو ڈاؤ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم عامر پٹھان کو تھانے لے جایا گیا, دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
اسی طرح سائٹ اے پولیس نے میٹروول، مالاکنڈ قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت فرمان اور سعید احمد کے ناموں سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔
دریں اثنا عیدگاہ کے علاقے جوبلی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا، جبکہ شہری کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بھی زخمی ہو، زخمی شہری محمد دانش اور زخمی ڈاکو علی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے کے قریب زخمی ہو
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔