Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:52:40 GMT

ڈی آئی خان: آپریشن، چیک پوسٹ حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

ڈی آئی خان: آپریشن، چیک پوسٹ حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان(نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الرو ف افغانی اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد براہ راست پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ آئی جی خیبر پی کے پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائے گا، انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں 3 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی سمیت تمام فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔درابن روڈ ڈی آئی خان پر دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی آئی خان سی ٹی ڈی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار