— فائل فوٹو

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ آج پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو بندش یا سروس میں خلل کا سامنا رہے گا، جس کے بعد صارفین میں تشویش پائی گئی ہے۔

تاہم، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے زیر گردش افواہوں کی واضح تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش یا خلل کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پی ٹی اے نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروسز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے متعلق معلومات غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔

اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر مستحکم اور فعال ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اس وقت زیرِ سمندر کیبل کی معمول کی مرمت کا کام جاری ہے، تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔

حالیہ دنوں میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری، محدود رسائی اور وقتی تعطل کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، اس مسئلے کی وجہ زیر سمندر کیبلز کی دیکھ بھال، اسپیکٹرم کی کمی اور حفاظتی اقدامات کو قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دی تھی، جس سے ناصرف انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری متوقع ہے بلکہ ملک میں 5 جی سروسز کے آغاز کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

اوکلا اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے مطابق پاکستان موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے عالمی سطح پر 97ویں نمبر پر ہے، نومبر میں اوسطً رفتار 24.

79 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ فکسڈ براڈبینڈ کی رفتار کے اعداد و شمار مزید تشویشناک تھے، جہاں پاکستان صرف 18.27 ایم بی پی ایس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ 146ویں نمبر پر ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھر میں انٹرنیٹ انٹرنیٹ سروسز پی ٹی اے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع