پاکستان کسٹمز کی بڑی پیش رفت: شپنگ چارجز سرکاری ریٹس کے مطابق نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے جہاز رانی کی صنعت کے لیے سرکاری ایکسچینج ریٹس کے مطابق شپنگ چارجز نافذ کر دیے ہیں، جس کا مقصد بین الاقوامی شپنگ لائنز کی من مانی بلنگ کو ختم کرنا ہے۔
وفاقی ادارہ ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق، آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن نے اس تاریخی پیش رفت کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ یہ اقدام پاکستان کسٹمز کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس نے شپنگ ایجنٹس، ٹرمینل آپریٹرز، تجارتی تنظیموں اور بین الاقوامی شپنگ لائنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔
پاکستان میں کام کرنے والی سب سے بڑی شپنگ لائن، مرسک (Maersk) نے پہلے ہی سے سرکاری بینک کی شرح مبادلہ کے مطابق چارجز کا اطلاق شروع کر دیا ہے، جبکہ دیگر بین الاقوامی شپنگ لائنز اور ان کے مقامی ایجنٹس کی جانب سے بھی تحریری طور پر کمپلائنس کی تصدیق موصول ہو چکی ہے۔

اب جہاز رانی کی پوری صنعت میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی شرح مبادلہ پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ برآمد کنندگان نے طویل عرصے سے شپنگ لائنز کی جانب سے ڈالر کی من مانی شرح مبادلہ کے اطلاق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور اس اقدام سے تاجروں اور برآمد کنندگان پر لاگت کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ ادارہ قانونی تجارت کے تحفظ اور کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں پھنسے پاکستانی مشکلات کا شکار، وزیراعظم سے مدد کی اپیل ایران میں پھنسے پاکستانی مشکلات کا شکار، وزیراعظم سے مدد کی اپیل امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اورمستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 126 سے 98 نمبر پر آگیا قازقستان: “تازہ قازقستان” مہم نے ملک بھر میں ماحولیاتی انقلاب برپا کر دیا ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی: ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کسٹمز کے مطابق

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف