لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔
ایڈیشنل جج حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس سردار اکبر علی کے نام کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج ثابت اللہ اور ایڈشنل جج اورنگزیب کی مدت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس خالد اسحاق کی بھی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو مستقل کرنے کی منظوری جوڈیشل کمیشن ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج لاہور ہائی اور جسٹس
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔