اسلام آباد:

ایف بی آر کے ادارے پاکستان کسٹمز نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جہاز رانی کی صنعت کے لیے سرکاری بینک ایکس چینج ریٹس کے مطابق شپنگ چارجز نافذ کردیئے۔

ایف بی آر کے مطابق جہاز رانی کی صنعت کے لئے سرکاری بینک کی شرح مبادلہ کے مطابق نافذ کردہ شپنگ چارجز کے نتیجے میں بین الاقوامی شپنگ لائنزکی جانب سے من مانی اور حد سے زیادہ بلنگ کی پریکٹس کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن نے 12 جنوری 2026ء کو تحریری  طور پر باضابطہ  تصدیق کی ہے کہ اس کی تمام اراکین شپنگ لائنز اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضوابط کے مطابق اپنے متعلقہ مجاز کمرشل بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ شرح مبادلہ کی بنیاد پر ہی شپنگ فیس وصول کررہی ہیں۔

یہ پیش رفت پاکستان کسٹمز کی جانب سے قائم کردہ ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے جس نے شپنگ ایجنٹس، ٹرمینل آپریٹرز، تجارتی تنظیموں اور بین الاقوامی شپنگ لائنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔

پاکستان میں کام کرنے والی سب سے بڑی شپنگ لائن مرسک جوکہ ملک کا  تقریباً 26 فیصد مجموعی کارگو ہینڈل کرتی ہے، اس نے پہلے ہی سرکاری بینک کی شرح مبادلہ کا اطلاق شروع کر دیا ہے جس سے جہاز رانی کی پوری صنعت کے لیے ایک معیار قائم ہوا ہے۔

بڑی بین الاقوامی شپنگ لائنز اور ان کے مقامی ایجنٹس سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے تحریری طور پر کمپلائنس کی تصدیق موصول ہوچکی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز رانی کی پوری صنعت میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شرح مبادلہ پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ کئی برس سے تاجر اور برآمد کنندگان شپنگ لائنز کی جانب سے ڈالر کے مبالغہ آمیز اور من مانی شرح مبادلہ کے اطلاق پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے تھے جو اکثر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ شرح مبادلہ سے کہیں زیادہ ہوتے تھے، اس سے کاروباری لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا،برآمدات میں کاروباری مسابقت متاثر ہوئی اور شپنگ چارجزکے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے تاجروں اور برآمد کنندگان پر لاگت کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی آئے گی، شپنگ چارجز میں شفافیت ہوگی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوگا۔

یہ کامیابی ایف بی آر کے اس پختہ عزم کی عکاس ہے کہ وہ قانونی تجارت کے تحفظ، کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور مؤثر  قانونی  نگرانی اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کے ذریعے پاکستان کی برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جہاز رانی کی سرکاری بینک شرح مبادلہ شپنگ چارجز شپنگ لائنز کی جانب سے کے مطابق

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف