City 42:
2026-07-24@02:17:30 GMT

ای چالان سے متعلق بڑی خوش خبری آ گئی!

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم ہونے والی ہے۔

کراچی میں گزشتہ برس ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا اور قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی مالکان کو بھاری مالیت کے چالان بھیجے جانے لگے۔

کراچی کے موٹر سائیکل سوار اور کار مالکان ان بھاری مالیت کے چالانوں کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہوئے اور کئی بار جیبوں پر بھاری پڑنے والے ان جرمانوں کی رقم میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن، پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد

تاہم اب لگتا ہے کہ ان کا مطالبہ پورا ہونے والا ہے اور کراچی میں کاروں، موٹر سائیکلوں کے ای چالان جرمانے کی شرح میں 50 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

ٹریفک جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد سندھ حکومت کراچی میں کار اور موٹر سائیکل کے ای-چالان کے جرمانے کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اور ٹریفک جرمانوں کی شرح کو روک کر کم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سندھ حکومت موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000 روپے سے کم کرکے 2,500 روپے کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ 1,000 سی سی سے کم گاڑیوں کے ای چالان کے جرمانوں میں بھی اسی تناسب سے کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

اسناد اور ڈگریوں کے اجرا کا نظام ڈیجیٹلائز

اس معاملے پر حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد نئے جرمانوں کا نوٹیفکیشن بھی جلد ہی جاری ہونے کی امید ہے۔

گزشتہ سال سندھ حکومت نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 121-A کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم کرکے صوبے بھر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا ڈھانچہ نافذ کیا تھا۔

اس وقت سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ڈرائیونگ کے خطرناک رویوں کو روکنا اور سڑک پر انسانی جانوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔

نیوز نائٹ، 14 جنوری 2026

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن