محسن نقوی کی کوئٹہ آمد، شہید انور کاکڑ کے اہلخانہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اپنے دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر انور کاکڑ کی والدہ، بھائی اور بیٹوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے بچوں کا کالج میں داخلہ اور بھائی کیلئے سرکاری نوکری کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ، بھائیوں اور کمسن بیٹوں سے ملاقات کرتے ہوئے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈی جی پی آر کے مطابق محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ کے بلند حوصلے کو سراہا اور ان کے بیٹوں سے شفقت کا اظہار کیا اور دلاسہ دیا۔ اس موقع پر میجر انور کی والدہ نے وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا کہ میرا بیٹا شیر تھا۔ وطن پر قربان ہو گیا۔ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ 2 اور بیٹے بھی وطن کے لئے حاضر ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ میجر انور کاکڑ کے دوسرے بیٹے کا بھی ایچیسن کالج میں داخلہ کرایا جائے گا۔ جبکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک اسکول کو شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ جیسی بلند حوصلہ والدہ کا جذبہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔ آپ کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے۔ شہید میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر انور کاکڑ نے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید میجر انور کاکڑ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں۔ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ آخر میں محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید میجر انور کاکڑ میجر انور کاکڑ کی وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے محسن نقوی اور انور کاکڑ کے کی والدہ کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم