انتہا پسندی کے سدباب کیلیے قائم قومی پیغام امن کمیٹی کی مختصر عرصے میں نمایاں سرگرمیاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
انتہا پسندی و فرقہ واریت کے فکری و عملی سدباب کے لیے قائم قومی پیغامِ امن کمیٹی نے مختصر عرصے میں نمایاں سرگرمیاں دکھائی ہیں۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے ذریعے تمام مسالک و اقلیتیوں کو ایک قومی پلیٹ فارم مہیا کرنا اہم مقصد تھا۔ 16 ستمبر 2025 کو پہلے اجلاس میں اسلامی اصولوں کی روشنی میں جامع قومی بیانیہ کی تشکیل اور نفرت انگیز و پُرتشدد بیانیوں کے خلاف ریاستی معاونت کا فریم ورک طے ہوا۔
پیغامِ پاکستان کو مرکزی قومی بیانیہ بنانے، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور حقائق پر مبنی مثبت پیغام رسانی کے ذریعے سلامتی اقدامات مضبوط بنانے کے اہداف مقرر ہوئے۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی کی 12 اور 13 جنوری کو وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے اہم اور تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں ضلعی سطح پر کمیٹیوں کے قیام، مدارس کے نصاب میں قومی بیانیے کی شمولیت اور میڈیا کے مؤثر استعمال پر اتفاق کیا گیا۔
رمضان المبارک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، فرقہ وارانہ مواد کے فوری تدارک اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیوں کے مقابلے کے لیے خصوصی ٹیم کی منظوری دی گئی۔
آئندہ جمعہ کو یومِ پیغامِ پاکستان اور پیغامِ پاکستان ویک منانے کا اعلان کیا گیا، جمعہ خطبات میں قومی بیانیہ کے نکات شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، فتنۃ خوارج و افغان طالبان کی کارروائیوں کی مذمت اور ریاست دشمن پروپیگنڈے کے خلاف مشترکہ بیانیے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ کشمیر و غزہ پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق، مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی نشستیں بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
کمیٹی کا 14 جنوری کو خیبر پختونخوا کا پہلا باضابطہ دورہ کیا اور گورنر فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی۔ گورنر سے ملاقات میں متفقہ اعلان کیا گیا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور پیغامِ پاکستان آئین کے بعد سب سے مضبوط قومی دستاویز ہے۔
افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستِ پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی نے کور کمانڈر پشاور سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں خوارج کے نظریے کو فکری سطح پر شکست دینے، داخلی سہولت کاری کے خاتمے اور پیغامِ پاکستان کو نصاب و مذہبی لٹریچر کا حصہ بنانے پر زور دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی پیغام امن کمیٹی کیا گیا
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان