منامہ :(ویب ڈیسک) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ، آمنہ بنت احمد الرمیحی موجود تھیں۔ میوزیم پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل میوزیمز اینڈ کلچر فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے خاتون اول کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کو دونوں میوزیمز کا تفصیلی دورہ کرایا گیا جہاں بحرین کا شاندار ثقافتی ورثہ، تاریخی اور قدیم تہذیبی روایات کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ میوزیمز میں بحرین کی عالمی شہرت یافتہ سمندری زندگی اور موتیوں سے متعلق روایات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے پرتپاک مہمان نوازی اور بحرین کے ثقافتی و تاریخی خزانوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے قومی ورثے کے تحفظ اور تاریخ کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شناخت، اتحاد اور آئندہ نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری، میوزیمز کے حوالے سے تعاون، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کو بھی اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک شاندار تہذیبی ورثے کے حامل ہیں، جن میں پاکستان کی وادیٔ سندھ کی تہذیب اور بحرین کی قدیم دلمن تہذیب شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ میں باہمی تعاون سے عوامی روابط مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فہم و آگاہی میں مزید اضافہ ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار