کے ڈی اے دفتر میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری حکم نامہ کے مطابق سائلین سے رشوت یا کمیشن مانگنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پبلک ڈیلنگ کے تمام دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے منع ہے، ڈی جی کے ڈی اے احکامات پر عملداری سے متعلق دفاتر کا دورہ کرسکتے ہیں۔
حکم نامہ کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب افسران اور عملے کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔