کراچی: کروڑپتی ماسیوں کا گینگ گرفتار، مہنگے گھر، گاڑیاں اور قیمتی اشیا خریدنے کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کراچی: پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والی کروڑ پتی ماسیوں کا 5 رکنی گینگ گرفتارکرلیا. یہ ماسیاں 9 سال سے پی ای سی ایچ میں ایک معروف صنعت کار کے بنگلے میں ملازمت کررہی تھیں اور انہوں نے چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشیا خریدنے کا اعتراف کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ماسیاں پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع معروف صنعت کار کے گھر میں گزشتہ 9 سال سے کام کر رہی تھیں، گینگ کی سرغنہ عروج نے صنعت کار کے گھر کے لاکر کی چابی چرا کر 3 ہزار میں ڈپلیکیٹ بنوالی تھی، ابتدائی تفتیش میں گرفتار سرغنہ نے صنعت کار کے گھرسے چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشیا خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ماسی نے بتایا کہ اس نے چوری کی رقم سے 39 لاکھ روپے میں گھر، 30 لاکھ روپے میں گاڑی اور دولاکھ 60 ہزار کی موٹر سائیکل خریدی تھی، چوری کی رقم سے خریدی گئی گاڑی رینٹ پردی ہوئی ہے جبکہ موٹر سائیکل گرفتار ماسی عروج کا شوہر چلا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ماسیوں کی شناخت عروج، سویرا، نائلہ، ثنا اور علشبہ کے ناموں سے کی گئی ہے گرفتار ماسیوں کا تعلق وہاڑی، اوکاڑا، فیصل آباد، رحیم یار خان اور کوٹ ادو سے ہے، گرفتار ماسیوں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں نامزد مقدمہ درج ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چوری کی رقم سے صنعت کار کے
پڑھیں:
بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔