کراچی پولیس نے گھریلو ملازماؤں کا منظم گینگ گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی میں پولیس نے گھریلو ملازماؤں کا منظم گینگ گرفتار کرلیا۔
معروف صنعتکار کے گھر 9 سال سے کام کرنے والی 5 ماسیاں چوری میں ملوث نکلیں، گینگ سرغنہ عروج نے لوکر کی چابی چرا کر 3 ہزار میں ڈپلیکیٹ بنوائی۔ ملازماؤں سے لاکھوں روپے نقدی رقم اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء خریدنے کا انکشاف ہوا جبکہ گرفتار ملازماؤں کی شناخت عروج، سویرا، نائلہ، ثناء اور علشبہ کے ناموں سے ہوئی، ملازماؤں کا تعلق وہاڑی، اوکاڑا، فیصل آباد، رحیم یار خان اور کوٹ ادو سے ہے۔
گرفتار ملزماؤں سے مزید تفتیش جاری، مزید انکشافات متوقع ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ گھریلو ملازماؤں کو رکھنے سے قبل ان کا شناختی کارڈ، کوائف اور پولیس ویریفکیشن لازمی کروائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔