وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی پرورش کرنے والے اور آج پاکستان پر تنقید کرنے والے دوبارہ اقتدار کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ انہی مقاصد کے حصول کی کوشش تھی۔ خواجہ آصف نے فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کے دور میں ہندوستان نے حملہ کیا تو پاکستان نے راتوں رات پائلٹ ابھی نندن کو واپس کر دیا، جبکہ مئی 2025 میں ہندوستان کے حملے کے دوران پاکستانی افواج نے قوم کو فتح کی تاریخ رقم کرائی۔

عمران خان کی سیاسی پرورش کرنے اور اسکو اقتدار میں لانے والے اور آج پاکستان کو گالیاں نکالنے والوں کو پناہ مہیا کرنے والے سب چاہئیں گے یہ مملکت خداداد انکی تابع ھو جائے دوبارہ انکا پالتو بر سر اقتدار آۓ۔ یاد رکھیں 9مئی کو فوجی تنصیبات پہ حملہ انہی مقا صد کے حصول کی کوشش تھی۔ فرق… pic.

twitter.com/ZlipGVe9Kr

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 15, 2026

مئی 2025 میں ہندوستان حملہ کیا تو پاکستان نے فتح کی تاریخ رقم کی دنیا حیرت زدہ رہ گئی کہ وہی پاکستان ہے جس نے کچھ سال قبل ہندوستان کا پائلٹ واپس کیا اور پارلیمنٹ کو یہ بتایا گیا کہ ہم ہندوستان سے جنگ رسک نہیں لے سکتے۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو، عمران خان غلط فیصلوں کے سبب جیل میں ہیں، باہر آنا مشکل ہے، شیر افضل مروت

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے پاکستانی افواج نے وطن کا سر فخر سے بلند کیا اور شہیدوں نے ملک کو جاوداں کیا۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ دشمن آج بھی تاک میں ہے اور جاگتے رہنا ضروری ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کچھ بیرون ملک بیٹھے نام نہاد پاکستانی، طالبان سے محبت بھرے مذاکرات کے حامی اور ملک کی ترقی اور امن کے دشمن، پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے ٹویٹ کا اختتام ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے سے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ن عمران خان وفاقی وزیر دفاع

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن وفاقی وزیر دفاع

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم