جامعہ کراچی اتنظامیہ کی مخالفت کے باوجود یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کے بعد پیٹرول پمپ کی تعمیر جاری ہے اور چند روز میں اس کے افتتاح کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کنیز فاطمہ سوسائٹی سے ملحق اپنی کئی ہزار گز کی اراضی کو بچانے کی قانونی کوششیں جاری ہیں تاہم اس کے باوجود میٹروول گیٹ کے نزدیک یونیورسٹی کی اراضی پر ایک نئے پیٹرول پمپ کی تعمیر اب حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے کیونکہ جامعہ کراچی اس اراضی کی دعویدار ہے۔

تاہم پیٹرول پمپ پر تعمیراتی اور تزئین و آرائش کا کام اس تیزی سے جاری ہے کہ امکان ہے کہ کچھ ہی روز میں اس پیٹرول پمپ کا افتتاح کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ کراچی نے اراضی کو بچانے کے لیے پروفیشنل لاء فرم کی خدمات لینے کا دعوی کیا تھا جبکہ ستمبر میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے ایک اعلامیے میں اس اراضی پر جامعہ کراچی کی ملکیت کا دعوی کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’’جامعہ کراچی کی وہ زمین جو کہ کنیز فاطمہ گیٹ کے ساتھ ہے جس پر پیٹرول پمپ کی تعمیر کی جا رہی تھی جامعہ کراچی نے اس عدالتی فیصلے کو واپس کروا کر اپنی زمین واپس حاصل کر لی ہے‘‘۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’’اس سلسلے میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے‘‘۔

ادھر ’’ایکسپریس‘‘ نے اس معاملے پر جب جامعہ کراچی کی اسٹیٹ آفیسر نورین شارق سے رابطہ کرکے یہ جاننا چاہا کہ حکم امتناع لینے کے باوجود آخر کس طرح متعلقہ حریف نے اس زمین پر دوبارہ تعمیرات شروع کردی ہیں۔

اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے سیشن کورٹ سے حکم متناع لیا تھا پھر کیس ٹریبیونل میں چلا گیا جہاں عدالت نے یہ حکم امتناع ختم کردیا اب معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے ہم نے سروے آف پاکستان سے بھی اپنی زمین کے تعین کی درخواست کی ہے لیکن اب معاملہ یونیورسٹی کے اعلی حکام کے پاس ہے‘‘۔

ادھر جامعہ کراچی کے حکام کا موقف ہے کہ ’’ہم نے کئی اداروں بشمول پی ایس او اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلے میں خطوط لکھے ہیں اور یونیورسٹی کی ملکیت سے انھیں آگاہ کیا ہے، متعلقہ پارٹی نے زمین سے متعلق جو دستاویز کورٹ میں پیش کی ہے ہم اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کررہے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر جامعہ کراچی کی زمین پر پیٹرول پمپ کی تیزی سے تعمیر جاری ہے پیٹرول کے لیے ڈسپینسرز اور مشینری کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے۔

ادھر دوسری جانب جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر کے سامنے یونیورسٹی اراضی پر کار شوروم اور ریسٹورنٹ کھلے ہوئے ہیں تاہم کسی کارروائی کے نا ہونے کی صورت میں یہ اراضی بھی جامعہ کراچی کے ہاتھ سے نکل جانے کا امکان ہے۔

ریسٹورنٹ مالکان نے یونیورسٹی پر کنکریٹ کی بیٹھک تک بنالی ہے۔ اس معاملے پر اسٹیٹ افسر کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے کچھ ہی عرصے قبل شو رومز کو اراضی خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں تاہم اس کے بعد مزید کارروائی ابھی باقی ہے جس کی منظوری یونیورسٹی انتظامیہ دے گی‘‘۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ کی تعمیر جامعہ کراچی کی کی اراضی

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا