دھرندھر کے گانوں پر ناچنے والی قوم بشریٰ آپا کی ’بندیا‘ پر ناراض ہوگئی، شمعون عباسی کا طنز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ہمہ جہت فنکار شمعون عباسی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
1990 کی دہائی میں کیریئر کا آغاز کرنے والے شمعون عباسی نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری پر ہونے والی تنقید پر سوشل میڈیا صارفین کے خلاف طنزیہ انداز میں رائے دی۔
شمعون عباسی خاص طور پر منفی کرداروں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس وقت وہ ڈرامہ ’میری زندگی ہے تُو‘ میں فاریہ کے والد کے کردار پر داد سمیٹ رہے ہیں۔
ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں نورپور کی رانی، بختاور اور دستک شامل ہیں، جبکہ جنّ کی شادی اُن کی شادی کی کہانی بھی انہوں نے تحریر کی۔
حال ہی میں شمعون عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی معاشرے کے دوہرے معیار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکارہ کے ڈرامے کے کردار کے مطابق حلیے پر غیر ضروری شور مچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بشریٰ انصاری پر ہونے والی تنقید کو منافقت قرار دیا اور کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو برسوں سے بالی ووڈ کو پسند کرتا آیا ہے، وہ ایک علامتی بِندیا پر ناراض ہو گیا ہے۔
شمعون عباسی نے صارفین پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ نے اس قوم کو ناراض کردیا جو پچھلے دو ماہ سے دھرندھر کے گانے پر بلاتفریق ناچ رہی ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈرامے کے کردار کے مطابق ہندو خاتون کے گیٹ اپ میں تصویر شیئر کی تھی، جس پر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
بعض ناقدین کو خود بشریٰ انصاری نے کرارا جواب بھی دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔