data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کا فائدہ پاکستان کو بھی پہنچ رہا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے، اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لیے مزید شراکت داروں کو شامل کرنے اور پیچیدہ منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے پر کام جاری ہے۔

سن ہائی یان نے بتایا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں نئی صنعتیں قائم کی جا رہی ہیں، اسکولز اور اسپتال بنائے جا رہے ہیں، اور لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، اس وقت چین میں 30 ہزار پاکستانی طلبہ اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستان میں 100 اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور 80 ہزار میڈیکل ڈیوائسز فراہم کی جا رہی ہیں ، پاکستانی نرسز اور ڈاکٹرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔

چینی نائب وزیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات نے اہم پیش رفت کی ہے اور اس سال دونوں ممالک کے تعلقات کو 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی اور پاک چین تعلقات کو بلند ترین سطح تک لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سن ہائی یان نے چین کی اقتصادی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں چین کی جی ڈی پی 5.

5 فیصد سے زائد رہی، لوگوں کو غربت سے نکالا گیا اور آمدنی میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، چین اگلے پانچ سال میں اپنی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا اور اپنی مارکیٹ دیگر ممالک کے لیے کھول رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر تجارتی مواقع بڑھ سکیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں چین کی سی پیک

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا