امریکہ ناکام ہوگیا، ایران کی غیور عوام نے بتا دیا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ یہ بات آج پوری دنیا پر عیاں ہوگئی ہے کہ آج ایران اپنی جگہ پر پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے، کوئی بھی طاقت انہیں کمزور نہیں کر سکتی، اسلامی ممالک نے جمہوری اسلامی ایران کی حمایت کی ہے اُس سے بہت مضبوط اور بہتر نتیجہ آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آج کی تاریخ یہ بات بتا رہی ہے کہ دنیا بھر میں بد امنی پھیلانے کے لئے شیطانی طاقتیں اپنا زور لگا رہی ہیں، امریکا جیسا ملک جس کو تمدن کا مرکز کہا جاتا ہے اور یورپی یونین بھی آج ان کے طریقے کار کو دیکھ کر لگتا ہے جو انہوں نے پانچ سو سال سے ظلم کی جو تاریخ لکھی ہے اُس کو یہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ونیز ویلا پر ظلم دیکھ لیں اور اب جمہوری اسلامی ایران پر امریکہ کی دھمکی دیکھ لیں، ایران میں اس وقت جو معاملات پیش آئے ہیں یہ مہنگائی کے خلاف تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی اپنے خطاب میں کہا یہ مظاہرے ایرانی عوام کا حق ہیں لیکن ان مظاہروں کو ایک شازش کہ تحت امریکہ نے اپنے ایجنٹوں کے زریعے مسلکی رنگ دینا چاہا اور مقدسات کی توہین کروائی گی کہ ایران کو کمزور کر سکے جس میں امریکہ ناکام ہوگیا، ایران کی غیور عوام نے بتادیا کہ ہم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ہیں، یہ بات آج پوری دنیا پر عیاں ہوگئی ہے کہ آج ایران اپنی جگہ پر پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے، کوئی بھی طاقت انہیں کمزور نہیں کر سکتی، اسلامی ممالک نے جمہوری اسلامی ایران کی حمایت کی ہے اُس سے بہت مضبوط اور بہتر نتیجہ آئے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :