وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اڈیالہ جیل، زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں جہاں ہر ہفتے اہلِ خانہ اور چند کرائے کے لوگوں کے ساتھ تماشا لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا کوئی عہدے دار تک نہیں پہنچتا۔

سماجی میڈیا ایکس پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے، تاہم جب قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو پولیس کو حرکت میں آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پولیس کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی جائے تو کیا پولیس خاموش تماشائی بنی رہے؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اپنے ہر گناہ کا الزام مریم نواز پر ڈالنا بند کیا جائے۔ اگر کسی لیڈر کی خاطر لوگ باہر نہیں نکلتے تو اس میں مریم نواز کا کیا قصور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو خود کو کبھی مقبول ترین سمجھتا تھا، اب وہ فضول ترین بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آئیں اور قانون کا درس وہ لوگ دے رہے ہیں جو خود مطلق العنان بنتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے کارڈ کھیلنا بند کیے جائیں۔ ان کا واضح کہنا تھا کہ جس نے بھی قانون کو ہاتھ میں لیا ہے، وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان