Jasarat News:
2026-07-24@01:37:04 GMT

جرمن فوج میں منشیات اور زیادتی کے واقعات کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے اعلیٰ ترین فوجی افسر نے انکشاف کیا کہ فوج کے ایک خاص پیراٹروپ یونٹ میں مبینہ تشدد، دائیں بازو کی انتہاپسندی اور منشیات کے استعمال سے متعلق اسکینڈل نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے فوج میں قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جرمن مسلح افواج کے کمانڈر جنرل کارسٹن بروئر نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلح افواج میں جنسی تشدد، انتہاپسندی، منشیات کے استعمال یا امتیازی سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ پارلیمانی دفاعی کمیٹی کے سامنے اس معاملے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے بعد جنرل کارسٹن بروئر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فوجی اہلکار جو اس نوعیت کے رویے کو قبول یا برداشت کرتے ہیں، وہ جرمن فوج میں افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے اہل نہیں ہو سکتے۔رپورٹ کے مطابق یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب چھبیسویں پیراٹروپ رجمنٹ میں خدمات انجام دینے والی خواتین فوجیوں نے متعدد مبینہ بدسلوکی کے واقعات کی شکایات پارلیمانی کمشنر برائے مسلح افواج کو رپورٹ کیں ، جو فوجی محتسب بھی ہیں۔ رجمنٹ کے فرائض میں سوڈان سے جرمن شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد جیسے مشن بھی شامل رہے ہیں۔ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جرمن فوج پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ حکومت فوج کی تعداد بڑھانے کی کوشش کے تحت تمام 18 سالہ نوجوانوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ اقدام یورپی ناٹو اتحادیوں پر امریکا کے اس مطالبے کے تناظر میں کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے براعظم کے دفاع کا زیادہ بوجھ خود اٹھائیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف