شہر میں 194مدارس قائم،16غیر رجسٹرڈ ہیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-08-7
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو واضح کیا کہ ضلع حیدرآباد میں 194 مدارس قائم ہیں جن میں سے 16 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ان مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور انتظامیہ ان کے تمام قانونی اور انتظامی مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مدارس کو کسی بھی قسم کی سہولیات یا مدد درکار ہو تو متعلقہ محکموں کو متحرک کر کے ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں ماہانہ اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔مختلف مذہبی اور سماجی نمائندوں نے انتظامیہ کو مدارس کے ناظمین کے ساتھ باقاعدہ اجلاسوں کی تجاویز دیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مساجد، خطبات اور مدارس کے ذریعے معاشرے میں امن، برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاتا رہے گا۔ شرکاء نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے انتظامی امور میں آسانی پیدا ہوگی اور تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر شہر حیدرآباد کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ شہر کا ماحول ہمیشہ پرامن رہے۔اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حیدرآباد میں ماضی کی طرح تمام مکاتب فکر باہمی مشاورت اور تحمل کے ذریعے ہر مذہبی و سماجی مسئلے کا حل نکالتے رہیں گے اور شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے
پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ
جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔
کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں
کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔