گلگت، آغا راحت اور صدر انجمن امامیہ سے غذر کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
وفد نے اس موقع پر قائدِ ملت جعفریہ اور صدر مرکزی انجمن امامیہ سے پُرزور اپیل کی کہ وہ ان عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں تک پہنچائیں تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع غذر کے گاؤں بتھریت سے تعلق رکھنے والی شخصیات سید شمس الرحمٰن الحسینی اور سید عیاد شاہ نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنے علاقے بتھریت میں درپیش اہم عوامی مسائل سے قائدِ ملت اور صدر مرکزی انجمن امامیہ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا، خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پائی جانے والی سنگین مشکلات کی نشاندہی کی گئی، جن میں تعلیمی سہولیات کی کمی، طلبہ کو درپیش مسائل اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کا فقدان قابلِ ذکر ہیں۔ وفد نے اس موقع پر قائدِ ملت جعفریہ اور صدر مرکزی انجمن امامیہ سے پُرزور اپیل کی کہ وہ ان عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں تک پہنچائیں تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں۔
اس موقع پر آغا سید راحت حسین الحسینی نے وفد کے مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق ان مسائل کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور انہیں مناسب فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران سید شمس الرحمٰن الحسینی اور سید عیاد شاہ نے قائدِ ملت جعفریہ کو اپنے علاقے کے عوام کی جانب سے ہر ممکن تعاون، یکجہتی اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور علاقے کی ترقی، خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور صدر مرکزی انجمن امامیہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔