Islam Times:
2026-07-24@01:49:01 GMT

شب معراج آپ کو دیدار حق نصیب ہوا، ڈاکٹر طاہرالقادری

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

شب معراج آپ کو دیدار حق نصیب ہوا، ڈاکٹر طاہرالقادری

بانی سرپرست منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ سفر معراج کے دوران حضور نبی اکرمؐ نے ان گنت عجائبات کا مشاہدہ فرمایا جن کی تفصیلات احادیث کی ہزار ہا کتب میں پھیلی ہوئی ہیں، حضور نبی اکرمؐ کی ذات کو یہ شرف اور امتیاز حاصل ہے کہ انہیں معراج کی شب مشاہدہ و دیدار حق نصیب ہوا جبکہ دوسرے اہل ایمان کو یہ سعادت آخرت میں نصیب ہو گی، احادیث مبارکہ میںہے کہ آپﷺ کو جنت، دوزخ اور احوال آخرت کا مشاہدہ کروایا گیا جبکہ باقی سب کو ان کا چشم دید مشاہدہ موت کے بعد کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سفر معراج کائنات کا سب سے عظیم سفر اور دیگر معجزات کی طرح اللہ رب العزت کی قدرت کاملہ کا مظہر ہے، سفر معراج عالم بیداری میں ہوا، معجزہ ایک ازلی صداقت، عطائے رب جلیل اور پیغمبرانہ جلال کا آئینہ دار ہوتا ہے، انسانی ذہن سفر معراج کی جزئیات کا احاطہ نہیں کر سکتا، سفر معراج کے دوران حضور نبی اکرمؐ نے ان گنت عجائبات کا مشاہدہ فرمایا جن کی تفصیلات احادیث کی ہزار ہا کتب میں پھیلی ہوئی ہیں، حضور نبی اکرمؐ کی ذات کو یہ شرف اور امتیاز حاصل ہے کہ انہیں معراج کی شب مشاہدہ و دیدار حق نصیب ہوا جبکہ دوسرے اہل ایمان کو یہ سعادت آخرت میں نصیب ہو گی، احادیث مبارکہ میںہے کہ آپﷺ کو جنت، دوزخ اور احوال آخرت کا مشاہدہ کروایا گیا جبکہ باقی سب کو ان کا چشم دید مشاہدہ موت کے بعد کروایا جائے گا۔

طاہرالقادری نے کہا کہ عالم بیداری میں معجزہ معراج کا انکار اللہ رب العزت کی قدرت کاملہ کا انکار ہے، واقعہ معراج کو قرآن نے اول تا آخر خدائے لم یزل کی قدرت کاملہ قرار دیا ہے، اسی لئے قرآن نے سفر معراج کی حقیقت کو ’’سبحان الذی‘‘ سے شروع کیا تاکہ سننے والوں کے ذہنوں میں کوئی غلط فہمی باقی نہ رہے، سفر معراج کا دعویٰ کسی بشر کی طرف سے ہوتا تو سوال اُٹھ سکتے تھے مگر معراج کروائے جانے کا دعویٰ اللہ رب العزت کی طرف سے ہے، جو عظیم و برتر اور ہر نقص سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض  کا کہنا ہے کہ واقعہ معراج کا تعلق حالت خواب سے ہے، اگر یہ سفر حالت خواب میں ہوتا تو کفار و مشرکین مکہ اسے ماننے سے کبھی پس و پیش نہ کرتے، ان کا تو انکار ہی اس بنا پر تھا کہ حضورؐ کا اپنے جسم اطہر کے ساتھ مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ اور افلاک پر جانا ان کی عقل و فہم سے بالاتر تھا، خوابی کیفیات پر انہیں کیا اعتراض ہو سکتا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حضور نبی اکرم کا مشاہدہ معراج کی معراج کا

پڑھیں:

موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے، ٹریفک جام اور سیوریج نظام مفلوج ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ، ڈیفنس اور والٹن سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی مقامات پر گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔لاہور کینٹ میں موسلادھار بارش کے باعث سیوریج سسٹم جواب دے گیا، جس سے علی ویو گارڈنز، علی پارک، نادرا آباد اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس فیز تھری کے اے، بی اور سی بلاکس میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ والٹن روڈ اور کیولری گراؤنڈ میں سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ کیولری گراؤنڈ کی مرکزی شاہراہ بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث آمدورفت شدید متاثر رہی۔بارش کے بعد مین ڈیفنس روڈ پر بھی پانی جمع ہونے سے سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ ڈیفنس انڈر پاس بھی پانی سے بھر گیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسلسل بارش کے باعث لاہور کی بیشتر شاہراہیں جل تھل ہوگئیں جبکہ روزمرہ زندگی بری طرح متاثر رہی۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مناواں میں 200، تاجپور میں 151، کاہنہ میں 142، شادی پورہ میں 129 اور مغل پورہ میں 127 اور اپر مال پر 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جوہر ٹاؤن میں 80، چوک ناخدا میں 60، نشتر ٹاؤن میں 54، اقبال ٹاؤن میں 51، گلبرگ میں 49، ڈیفنس روڈ 45، سمن آباد میں 29، جیل روڈ اور پانی والا تالاب 26، لکشمی چوک اور فرخ آباد میں 24، سگیاں میں 21 اور گلشن راوی میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں متاثر ہوگئیں۔لاہور سے کراچی، دبئی، جدہ، ابو ظہبی، استنبول جانے اور آنے والی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید بارش سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل