اسلام آباد:

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتہ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے بالائی علاقوں میں پہنچے گا اور 20 جنوری سے اس سلسلہ کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 21 جنوری سے مختلف علاقوں کو لپپٹ میں لے گا، کل سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد میں بارش جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسی طرح، 23 جنوری کو خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں دوبارہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 23 جنوری کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ 22 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث دھند میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری خراب موسم میں غیر ضروروی سفر سے اجتناب کریں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا، 20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔

این ڈی ایم اے الرٹ

دوسری جانب، این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے بھی اس متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ دنوں میں جنوری کے آخر تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کا امکان ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے اور پھسلن کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے لہٰذا عوام سے احتیاط کی اپیل کی گئی ہے۔ شدید سردی اور برفباری بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔

میدانی علاقوں میں سرد و خشک موسم اور بعض مقامات پر کورا/ پالا پڑنے کا امکان ہے جبکہ فصلوں اور باغات کو نقصان کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور برفباری والے علاقوں میں گاڑی کے ٹائیروں پر حفاظتی زنجیر کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

شدید سرد موسم کے دوران گرم کپڑوں اور ہیٹر کا محفوظ استعمال کریں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔ صوبائی اداروں اور ضلعی اتنظامیہ کو پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے پیش نظر پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیاحتی مقامات پر دستیاب وسائل بالخصوص رہائشی مقامات کی دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے آمدورفت کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسم سے متعلق مستند معلومات کے لیے ٹی وی، ریڈیو، تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے راہنمائی لیں۔

این ڈی ایم اے تمام ممکنہ خطرات اور موسمی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی اور ضروری اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر رہا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل میں بارش اور برفباری کا امکان ہے سے 23 جنوری کے دوران بالائی علاقوں میں پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا ڈی ایم اے الرٹ جاری کی گئی ہے ہدایت کی کے مختلف کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل