کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-01-11
کراچی/ اسلام آباد/ لاہور/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پنجاب و خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے شدید سردی کا الرٹ جاری کردیا ہے اور پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کی ہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی، اسکولز اگلے ہفتے ہی کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا، کراچی سمیتسندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 روزکے دوران شہر کا درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے بالائی علاقوں میں پہنچے گا اور 20 جنوری سے اس کی شدت میں اضافہ ہوگا اور یہ سلسلہ 21 جنوری سے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے لے گا، کل سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد میں بارش جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں 20 سے 23 جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 23 جنوری کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ 22 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری کا امکان ہے سے 23 جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ محکمہ موسمیات میں بارش اور علاقوں میں اضلاع میں کے مطابق کے مختلف
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔