بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے قبضہ میں لے کر 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
کشتی میں تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان برآمد ہوا جسے بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا۔
انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی، یہ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا جب پاکستانی ماہی گیر کشتی اپنے روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے: چینی مندوب امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے: چینی مندوب پاکستان کے نئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسناد پیش کر دیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: امریکا اور برطانیہ کا ایران کو سخت پیغام پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا: رضا ہراج اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، پاکستانی مندوب تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے: ایرانی مندوبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی ماہی گیروں
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔