Jasarat News:
2026-06-03@05:07:30 GMT

بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بحیرہ عرب میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کو تحویل میں لے کر 9 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے بتایا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے کشتی سے تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا، تاہم کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا، جہاں پاکستانی ماہی گیر اپنے روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جب کہ ماہی گیروں کی رہائی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماہی گیروں

پڑھیں:

اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 

روم؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔ چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہے کہ  اطلاع ہے کہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ سفارتخانہ اطالوی حکام سے رابطہ میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد