جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی چاہتے ہیں نہ تصادم، تاہم جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا کا ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس بلانا شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا تھا۔
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کے نام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے مگر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جاتی ہے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔