وینزویلاکی اپوزیشن لیڈر ماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام کا تمغہ پیش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کو اپنا نوبل امن انعام کا تمغہ پیش کر دیا۔
رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ اس تمغے کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم نوبل کمیٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ یہ اعزاز قانونی طور پر منتقل یا مشترک نہیں کیا جا سکتا اور اصل اعزاز بدستور مچاڈو ہی کے نام رہے گا۔
صدر ٹرمپ نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس پیشکش کو باہمی احترام کی علامت قرار دیا اور مچاڈو کا شکریہ ادا کیا، دوسری جانب مچاڈو نے کہا کہ یہ تمغہ انہوں نے وینزویلا کے عوام کی آزادی کے لیے ٹرمپ کے کردار کے اعتراف کے طور پر پیش کیا ہے۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب مچاڈو وینزویلا کے سیاسی مستقبل میں اپنا کردار یقینی بنانے کے لیے واشنگٹن میں سرگرم ہیں، ٹرمپ نے صاف کہا تھا کہ وہ انہیں وینزویلا کا نیا قائد بنانے کے خیال کو مسترد کرتے ہیں، اس سے پہلے ٹرمپ نے کھل کر نوبل انعام کے لیے مہم چلائی تھی، اور جب انعام مچاڈو کو ملا تو انہوں نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ اور وینزویلن اپوزیشن رہنما مچاڈو کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خوشگوار قرار دیا گیا ہے، یہ ان کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی، جو تقریباً ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد مچاڈو نے امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے درجن سے زائد سینیٹرز سے بھی ملاقات کی، جہاں انہیں نسبتاً زیادہ حمایت حاصل دکھائی دی، اسی دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ مچاڈو سے ملاقات کے خواہاں تھے، لیکن وہ وینزویلا کی زمینی سیاسی حقیقت کے بارے میں حقیقت پسندانہ مؤقف رکھتے ہیں۔
مچاڈو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے امریکی صدر کو یہ میڈل وینزویلا کی آزادی کے لیے ان کے کردار کے اعتراف میں پیش کیا ہے، یہ اقدام امریکی صدر کی منفرد وابستگی کا اعتراف ہے تاہم انہوں نے اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی صدر وائٹ ہاؤس مچاڈو نے انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم