ہر شہری کی صھت زمہ داری، علاج معالجہ فری کرنا عزم:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سٹیٹ لاو نج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔ نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے تعمیرنو کے بعد بننے والے سٹیٹ لاو نج کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ڈیفنس محمد علی نے تقریب کے مہمانان گرامی اور شرکاءکا خیر مقدم کیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعیدنے ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ راوی لاو نج، داخلی لابی، مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی۔ سٹیٹ لاو نج کو تعمیر نو کے بعد جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی۔ مریم نواز کے وژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ پروگرام سے فالج کے مریضوں کے لئے صحت مند زندگی کی نوید بن رہا ہے۔ پنجاب بھر میں ایک سال کے دوران 700 زائد مریض فالج کے حملے کے بعد صحت مند ہوئے۔ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کی 70 شریفہ بی بی فالج کے خوفناک حملے کے بعد بروقت ہسپتال پہنچنے پر چند گھنٹے میں صحت یاب ہوئیں۔ 70 سالہ شریفہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دعائیں دیں۔ شریفہ بی بی کوگزشتہ دوپہر کو فالج کا شدید حملے ہونے پر سروسز ہسپتال لایا گیا۔ فالج کے شدید حملے کے بعد جسم کا دائیں حصہ پوری طرح مفلوج ہو چکا تھا۔ سروسز ہسپتال میں قائم سی ایم سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں شریفہ بی بی کا فوری علاج معالجہ شروع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں مریضوں کو 3 لاکھ مالیت کا”ٹی این کے“ انجکشن مفت لگایا جا رہا ہے۔ ”ٹی این کے“ انجکشن لگنے کے بعد شریفہ بی بی چند گھنٹے کے بعد بولنے کے قابل ہوگئی اور فالج سے متاثرہ اعضاءپوری طرح بحال ہوگئے۔ بزرگ مریضہ شریفہ بی بی نے کہا وزیراعلیٰ کے اقدام سے نئی زندگی ملی۔ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 14 مراکز پر سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں قیمتی ٹی این کے انجکشن مفت لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال، میو ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں سٹروک مینجمنٹ سنٹرز کو پوری طرح فعال کر دیا گیا۔ راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، ڈی جی خان اور لیہ میں بھی سٹروک مینجمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سٹروک مینجمنٹ سنٹر کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی وسیع کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کی صحت ہماری ذمہ داری، علاج و معالجہ کی فری اور معیاری سہولت فراہم کرنا ہمارا عز م ہے۔ فالج کے مریض چارگھٹنے کے اندر اگرمتعلقہ ہسپتال پہنچ جائے تو نہ صرف زندگی بچ جاتی بلکہ عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹروک مینجمنٹ سنٹر شریفہ بی بی مریم نواز فالج کے لاو نج کے بعد
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ