عنوان: بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہداف اور ثمرات
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
عنوان: بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہداف اور ثمرات
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین غلام حر شبیری صاحب
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات گفتگو:
????بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہداف
????آج کے دور میں بعثت کے ثمرات
????آج کے زمانے میں اسلام کی آفاقیت
خلاصہ گفتگو:
بعثتِ پیغمبر اکرم ﷺ کا بنیادی ہدف انسان کو جہالت، ظلم اور شرک سے نجات دلا کر توحید، عدل اور اخلاقِ حسنہ کی راہ دکھانا تھا۔ آپؐ نے انسان کی فکری اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرتی عدل، انسانی وقار اور روحانی تربیت کو بھی بعثت کے مقاصد میں شامل فرمایا۔ بعثت کا مقصد صرف عبادات کی تعلیم نہیں بلکہ ایک ایسا صالح معاشرہ تشکیل دینا تھا جو عدل، رحمت اور ذمہ داری پر قائم ہو۔
آج کے دور میں بعثت کے ثمرات ہمیں انسانی حقوق، سماجی انصاف، علم کی اہمیت اور اخلاقی اقدار کی صورت میں نظر آتے ہیں۔ اسلام نے انسان کو خواہشات کا غلام بنانے کے بجائے شعور، ذمہ داری اور مقصدِ حیات سے آشنا کیا، جو آج بھی فکری بحران کا مؤثر حل ہے۔
آج کے زمانے میں اسلام کی آفاقیت اس کی ہمہ گیر تعلیمات میں جلوہ گر ہے۔ اسلام ہر زمانے، ہر قوم اور ہر خطے کے انسان کے لیے ہدایت کا پیغام رکھتا ہے، کیونکہ اس کی بنیاد فطرتِ انسانی، عقل اور وحی پر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیغمبر اکرم
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔