Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:53:03 GMT

بشریٰ انصاری کے بیان پر جاوید شیخ کا سخت ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

بشریٰ انصاری کے بیان پر جاوید شیخ کا سخت ردعمل

سینئر  اداکار جاوید شیخ نے بشریٰ انصاری کے  ایک بیان پر انہیں کھری کھری سنا دیں۔حال ہی میں  اداکار جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کی طلاق پر ہنستے ہوئے کہا کہ میں جاوید شیخ کے گھر پر گئی، جہاں اس نے مجھے کھانے تک کے لیے نہیں پوچھا، کیونکہ اس کا گھر نہیں تھا، جاوید شیخ کا گھر میرے سامنے بنا اور میرے سامنے ٹوٹ گیا۔اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ جاوید شیخ کا گھر میرے سامنے ٹوٹا لیکن میری وجہ سے نہیں ٹوٹا۔سینئر اداکار کو بشریٰ انصاری کا یہ مذاق پسند نہ آیا اور انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا گھر ٹوٹ جائے یا بچھڑ جائے یہ خوشی کی بات نہیں ہے۔جاوید شیخ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ تمھارا گھر بھی ٹوٹا ہے تو میری وجہ سے نہیں ٹوٹا، تم اپنی بھی اسٹوری سنایا کرو جیسے ہماری سنارہی ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جاوید شیخ کہا کہ کا گھر

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل