ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب، پاکستان کا پہلا اردو چیٹ جی پی ٹی ’قلب‘ کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی ’قلب‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔
یہ جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم تیمور حسن کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے، جسے دنیا کا اردو زبان کے لیے مخصوص سب سے بڑا لارج لینگویج ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ متعارف، گوگل سے کتنا مختلف؟
قلب کو 1.
نتائج کے مطابق قلب نے حقیقی دنیا میں کارکردگی کے اہم پیمانوں پر موجود اردو زبان پر مبنی دیگر اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس سے پاکستان میں نیچرل لینگویج پروسیسنگ کے لیے ایک نیا معیار قائم ہوا ہے۔
Pakistani student develops Pakistan’s own Urdu ChatGPT titled Qalb https://t.co/GtIz8KXmb5 via @the_nation
— Sarfraz Hussain (@SarfrazInfo) January 14, 2026
تیمور حسن ایک نوجوان سیریل انٹرپرینیور ہیں جو اب تک13 اسٹارٹ اپس کامیابی سے لانچ اور ایگزٹ کر چکے ہیں، وہ مائیکروسافٹ کپ کے فاتح رہ چکے ہیں اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
انہوں نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بی ایس مکمل کیا اور اس وقت امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: طبی مشوروں کے لیے ’چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ‘ متعارف کرانے کا اعلان
دنیا بھر میں 23 کروڑ سے زائد افراد اردو بولتے ہیں، پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی قلب قومی زبان میں جدید اے آئی سہولیات فراہم کر کے طویل عرصے سے موجود تکنیکی خلا کو کم کرنے میں مدد دے گا۔
یہ ماڈل مقامی کاروبار، اسٹارٹ اپس، تعلیمی پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل سروسز اور وائس بیسڈ اے آئی ایجنٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے جدت اور ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کے آڈیو فیچرز جدید بنانے کا اعلان، ہارڈویئر لانچ سے پہلے تیاریوں کا آغاز
قلب کی تیاری میں شامل ٹیم کا کہنا ہے کہ بامعنی جدت اب صرف بڑی کمپنیوں تک محدود نہیں رہی، تیمور حسن کے مطابق، انہیں اپنے ملک کے لیے ایک بڑے مشن میں چھوٹا سا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
’اپنے انڈرگریجویٹ ساتھیوں جواد احمد اور محمد اویس کے ساتھ مل کر ہم مخصوص صنعتوں کے لیے لوکلائزڈ ماڈلز کو مسلسل بہتر بناتے رہیں گے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف
تیمور حسن نے مزید بتایا کہ ٹیکنالوجی اب بڑے بجٹ یا بڑی ٹیموں کی محتاج نہیں رہی، درست سوچ کے ساتھ ایک چھوٹی ٹیم بھی ایسی پروڈکٹس بنا سکتی ہے جو لاکھوں لوگوں کو تعلیم دیں، خودکار بنائیں اور سہولت فراہم کریں۔
پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی لانچ ہونا خطے میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کے حوالے سے پاکستان کو نمایاں مقام دلاتا ہے اور اردو کو مرکز بنا کر ڈیجیٹل تجربات کی نئی راہیں کھولتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اردو امریکا انڈرگریجویٹ تیمور حسن ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا فاسٹ یونیورسٹی قلب مائیکروسافٹ مصنوعی ذہانت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انڈرگریجویٹ تیمور حسن ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا فاسٹ یونیورسٹی مائیکروسافٹ مصنوعی ذہانت اردو چیٹ جی پی ٹی مصنوعی ذہانت پاکستان کا تیمور حسن گیا ہے اے آئی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند